Sunday, September 26, 2010

SC stays Ayodhya title suit verdict for one week

فیصلہ ٹلا


http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/sc-stays-ayodhya-title-suit-verdict-for-one-week-2

ایودھیا متنازع زمین کس کی ہے ؟
نئی دہلی : سپریم کورٹ کی ایک بنج نے ایودھیا معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ٹالنے والی اپیل پر سنوائی کرتے ہوئے 28ستمبر تک اس پر روک لگا دی ہے۔ کورٹ یہ حکم ایک مفاد عامہ اپیل کی سنوائی پر دیا ۔ ساتھ ہی کسی سے متعلقہ تمام فریقین کے تمام حامیوں کے خلاف نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ جمعے کو ایودھیاتنازع پر ایک فیصلہ سنانے والا تھا لیکن سپریم کورٹ کے اس حکم کے بعد اب فیصلہ 28کے بعد سنایا جا ئے گا۔ ہائی کورٹ کی لکھنو بنج 17ستمبر کو اپیل کرنے والے رمیش چندر ترپاٹھی کی ایسی بھی اپیل خارج کر چکی تھی۔ان پر 50.000روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میں ترپاٹھی کے وکیل سنیل جین نے خصوصی اجازت اپیل (ایس ایل پی) لگائی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ دولت مشترکہ کھیلوں اور حفاظتی وجوہ کے مد نظر فیصلہ ٹالنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ فریقین کو تنازع کا قابل قبول حل نکالنے کے لئے کچھ وقت مزید ملنا چاہئے ۔ یو پی سرکار کو ضرورت کے مطابق مرکزی فورس مہیا نہیں کروائی گئی ہے۔ اس سے وہاں کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورت حال باتشدد سے نپٹنا ریاستی حکومت کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔ اپیل میں ہائی کورٹ کے تین ججوں نے بنج میں شامل دھرم ویر شرما کے عدم اتفاق کی جانب توجہ دلوائی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز بدھ کو اس اپیل پر سنوائی سے انکار کر دیا تھا لیکن آج جمعرات کو کورٹ میں سنوائی ہوئی۔گذشتہ روز یہ اپیل جسٹس التمش کبیر اور اے کے پٹنایک کے روبرو پیش کی گئی تھی۔ بنج نے اس پر سنوائی سے انکار کرتے وقت یہ بھی بتایاتھا کہ معاملے کو دوبارہ سنوائی کے لئے کب لیا جائے گا۔ جسٹس کبیر نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی اجازت سے رجسٹرار یہ معاملہ سنوائی کےلئے پوری بنج کو سونپیں گے۔ بنج نے کہا تھا کہ ایک دیوانی معاملہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اس پر فیصلے کاحق نہیں ہے۔ ایسے میں یہ معاملہ اسی بنج کے پاس جائگا جس کے پاس حق ہے۔
For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu Tahzeeb

0 comments:

Post a Comment