Wednesday, September 29, 2010

Indo-Saudi trade on the rise

ہند- سعودی عرب تجارت میں تیزی سے اضافہ

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/indo-saudi-trade-on-the-rise-vayalar-ravi-2

were little changed on Saturday as investors came back from holidays and geared up for Q3 earnings.جدہ:ہندوستان کے وزیر برائے اوورسیز ویالہ روی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت 25 ملین سے زائد ہندوستانی تارکین وطن بیرون ممالک میں کام کر رہے ہیں،ان میںسے 5 ملین خلیجی ریاستوں جبکہ 2 ملین سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے سرکاری دورے کے موقع پر مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ چند سال میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور بزنس میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلف اوورسیز انڈین زیادہ تر ہسپتالوں، ہوٹلنگ اور کنونشن سیکٹروںمیں سرمایہ کاری کو اولیت دے رہے ہیں۔ روی نے مزید کہا کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی سربراہ میں 25 اوورسیز انڈین پر مشتمل گلوبل تھنک ٹینک بھی قائم کیا گیا ہے، ان میں سے دو ممبران گلف سے ہیں۔ وزیرموصوف کے مطابق مذکورہ تھنک ٹینک اوورسیز انڈین سمیت تمام کاروباری امور پر حکومت کو تجاویز دیگی۔
Read In English

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu Tahzeeb

0 comments:

Post a Comment