Sunday, September 26, 2010

Holbrooke on Woodward, Afghanistan

امریکہ کی موجودہ اسٹریٹیجک پالیسی کامیاب نہیں: ہالبروک


http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/holbrooke-on-woodward-afghanistan

واشنگٹن: افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک کو یقین ہے کہ افغانستان کے حوالہ سے امریکی انتظامیہ کی موجودہ اسٹریٹیجک پالیسی کامیاب نہیں ہے۔برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ رچرڈ ہالبروک کا یہ موقف ممتاز صحافی بوب وڈورڈ نے اپنی نئی کتاب میں بیان کیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھ اس کتاب کی کاپی لگی ہے۔اس کاپی کے بقول رچرڈ ہالبروک کا کہنا ہے یہ پالیسی کام نہیں کرے گی اور کئی ماہ میں تشکیل دی گئی افغانستان پالیسی کامیاب نہیں ہو گی۔وڈورڈ نے کتاب میں لکھا ہے کہ صدر اوباما کا افغانستان سے انخلاءپر زور ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 'میں پوری ڈیموکریٹک جماعت کو کھو نہیں سکتا اور انخلاءکی مخالفت کرنے والے فوجی افسران کے اصرار پر وہ کافی جھنجھلاہت کا شکار تھے۔

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu Tahzeeb

0 comments:

Post a Comment