Friday, August 06, 2010

Kerala Carnival 2010 debuts in London


سے7جولائی کے درمیان لندن کے فیسٹول لندن کے دوران کیرلا کارنیوال کی خوشبو مہکی جس میں ہندوستانی ریاست کیرلا کی رنگینیاںواک وے تھیمس ریور کے کنارے بکھری ہوئی نظر آئیں۔اس کارنیوال کا انعقاد انگلستان کے معروف ثقافتی ادارے’ہیر اینڈ ناؤ365 ریور سائڈ واکی اور انکریڈپبل انڈیا کیرلا ، گاڈس اون کنٹری ، ساؤتھ بینک اور تھنک انڈیا کی سرکردگی میں ہوا۔ اس دو روزہ وائرفرنٹ کارنیوال میں داخلہ مفت تھا جس میں لندن کے رہنے والوں کو اپنے روایتی ٹیمپل فیسٹول کا لطف ہی نہیں آیا بلکہ انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ بنسریروں کے اڈے اور کیرلا پہنچ گئے۔ شرکت کرنے والوں کو حقیقی معنوں میں اپنی کارنیوال کے ذریعے کیرالہ کے روایتی ملبوسات ، دستکاریاں، رقص، موسیقی اور کھانوں کا لطف نصیب ہوا۔ کارنیوال میں کیرالہ کے ساحلی علاقوں کے جانے پہچانے مندروں کے آرکیٹیک کا نمونہ دیکھنے سے ایسا لگتا تھا کہ جیسے لندن میں میں ایک کیرالہ آباد ہو گیا ہو۔
مزید یہ کہ بہتے دریا کے سامنے بنے ہوئے اسٹالوںمیں میلہ دیکھنے والوں کے لئے آیورویدک دوائیں اور افزاش جنس کے مفید علاج دستیاب تھے جس میں گھر کا بناہوا مانس کے تیل اور کھانے بھی شامل تھے۔
اس میلہ میں سباحوں کے لئے معلوماتی لٹریچر بھی دستیاب تھا جس کے ذریعے وہ یہ جان سکیں کہ اگر چھٹیاں کیرالہ میں گزاری جائیں تو وہاں کس قسم کی تفریحات میسر ہیں جس میں پرُ تعیش یوگا اور والڈ لائف سازی بھی شامل ہیں۔ لندن کے فیسٹول کلنڈر میں یہ جدید ترین کارنیوال موسم گرما میں منعقد کیا جاتا ہے۔ کارنیوال کے انعقاد سے سیاحوں کے لئے لندن نا قابل فراموش یادگار شو بن جاتا ہے۔ کارنیوال کے دوران کتھا کلی کی پیش گئیں لندن اور کیرالہ کے درمیان کا تمام دوریاں سمیٹ دیتی ہے۔ لندن آٹی کے قریب جہاں یہ کارنیوال منعقد ہوتا ہے نہ صرف اپنے آس پاس اطراف و جوانب میں کشش کی دولت سے مالا مال ہے بلکہ یہاں کے رہنے بسنے والوں نیز سیاحوں کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ 2010کے کارنیوال میں پچاس ہزار سیاحوں نے یہاں آئے۔

0 comments:

Post a Comment