Wednesday, August 25, 2010

Are Headphones Behind Rising Teen Hearing Loss ?

http://urdutahzeeb.net/health/articles/are-headphones-behind-rising-teen-hearing-loss-2

ایس اے ساگر
Are Headphones Behind Rising Teen Hearing Loss?ان دنوں عالمی سطح پر ہیڈفون سے موسیقی سننے کا شوق بڑھتا جارہا ہے جو بالآخر جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔ یوں توہندوستان سمیت متعدد ممالک میں موسیقی کے ایسے شائقین موجود ہیںلیکن امریکہ میں کافی بچے اونچی آواز میں ہیڈفون کے ذریعے موسیقی سننے کی وجہ سے بہرے ہو رہے ہیں۔ایک حالیہ مطالعاتی جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں ایسے نوجوان بچوں کی تعداد بڑھی رہی ہے جو سماعت میں خرابی کے باعث اونچا سننے لگے ہیں۔امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک ٹین ایجر کو سننے میں کسی نہ کسی خرابی کا سامنا ہے اور یہ شرح آج سے 15 سال کی نسبت تقریباً 30 فی صد زیادہ ہے۔مطالعاتی جائزے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ہر 20 میں سے ایک امریکی ٹین ایجر کی سماعت نمایاں طورپر خراب ہے جو کہ 15 سال کے مقابلے میں 50 فی صد بلند شرح ہے۔
اس جائزے میں سماعت کی خرابی کی شرح میں اضافے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیااور نہ ہی نوجوان بچوں نے اس چیز کی نشان د ہی کی ہے کہ اونچا سننے کے باعث انہیں اپنے اندر کسی نمایا ں تبدیلی کا احساس ہواتاہم اس مطالعاتی جائزے کے منصف کا کہنا ہے کہ ٹین ایجر اکثراوقات اونچی آواز میں سننے کے معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔
اس سلسلے کے کئی اور مطالعاتی جائزوں میں کہا گیا ہے کہ سماعت میں خرابی کی وجہ بلند آواز میں موسیقی سننے کے لیے موبائل فونوں اور ایئر فونوں یا ہیڈ فونوں کا استعمال ہوسکتا ہے۔اس نئے مطالعاتی جائزے میں 1988اور 1984کے دوران سماعت کی خرابیوں سے متعلق 12 سے19سال کی عمر کے نوجوانوں پرکیے جانےوالے سرکاری جائزوں کے اعدادوشمار کا موازنہ 2005اور 2006میں کرائے جانے والے اسی نوعیت کے جائزوں سے کیا گیا ہے۔مطالعاتی جائزے کے نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی سماعت میں خرابی کے واقعات کم دیکھنے میں آئے اور سماعت کی اس خرابی کا نشانہ زیادہ تر کم آمدنی کے طبقات سے تعلق رکھنے والے ٹین ایجر بنے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سماعت کی خرابی کے بارے میں کرائے جانے والے مطالعاتی جائزے کے نتائج سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ اس سے نوجوانوں کی سیکھنے کی صلاحیتیں نمایاں طورپر متاثر ہوسکتی ہیں۔
Read In English

Click here for more - Latest Urdu News

0 comments:

Post a Comment