Thursday, March 18, 2010

ٹائیگر وڈز کی گولف میںواپسی


گولف کے مایہ ناز کھلاڑی ٹائیگر وڈز اپریل میں ہونے والے ماسٹرز کپ میں دوبارہ کھیل میں واپس آئیں گے۔عالمی نمبر ون چیمپیئن نے اپنا آخری ٹورنامنٹ پندرہ جنوری کو کھیلا تھا جب انہوں نے آسٹریلین اوپن جیتا تھا۔اس کے کچھ روز بعد فلوریڈا میں ان کے گھر کے قریب ان کی کار ایک حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد ان کی نجی زندگی کی خبریں منظرِ عام پر آنا شروع ہو گئیں اور انہوں نے گولف سے غیر معینہ مدت کے لیے علیحدگی اختیار کر لی۔انہوں نے کہا کہ ’ایک پروفیشنل کی حیثیت سے میرے خیال میں مجھے آگسٹا میں ہونا چاہیئے، اگرچہ میں کچھ عرصے سے کھیلا نہیں ہوں۔‘گزشتہ سال کے آخر میں ان کی نجی زندگی کے متعلق میڈیا میں آنے والے طوفان کے بعد وہ اس سال فروری میں عوام کے سامنے پہلی مرتبہ آئے تھے اور اپنے کیے پر معافی مانگی تھی۔چونتیس سال ٹائیگر وڈز نے انکشاف کیا تھا کہ وہ غیرا زوجی جنسی تعلقات کے حوالے سے تھراپی کروا رہے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کب
پروفیشنل گولف میں واپس آئیں گے۔وڈز چار مرتبہ آگسٹا نیشنل جیت چکے ہیں۔

For More Information Urdu Tahzeeb

0 comments:

Post a Comment